حیدرآباد۔24۔اپریل(اعتماد نیوز)ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شہکھر راؤ نے آج
ضلع نظام آباد کے بودھن میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام
شوگر فیکٹری کو دو بارہ کھولا جائیگا۔ انہوں نے کہا
کہ اس کو بند کروانے
والے چندرا بابو نائیڈو کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔اور جیل بجوایا
جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نئی تشکیل شدہ ریاست میں اگر ٹی آر ایس اقتدار پر
آنے کی صورت میں چہار جانب ترقی نظر آئیگی۔